سلمان خان بگ باس 15کا کتنا معاوضہ لینگے؟جان کر حیرت کی انتہا نہ رہیگی   

19 Sep, 2021 | 06:49 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بھارت سمیت دیگر ممالک میں مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کا آغاز رواں برس اکتوبر میں ہونے والا ہے ، جس کا معاوضہ سلمان خان سے طے ہو گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کو بگ باس کے 14  ہفتوں کی میزبانی کے 350کروڑ  بھارتی روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا یعنی ہر ہفتے کے سلمان خان 25 کروڑ روپے وصول کریں گے۔

  اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے اپنی فیس میں 15 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے،سلمان خان گزشتہ 11 سیزنز سے اس متنازع شو کی میزبانی کر رہے ہیں اور اداکار کسی بھی رئیلٹی شو میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان کا درجہ رکھتے ہیں۔

 واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 میں فلم 'بیوی ہو تو ایسی سے کیا تاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی1989 میں فلم 'میں نے پیار کیا' سے ملی ۔1990 میں خان نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں توسیع ظہور کے لیے ایک بہترین معاون اداکار کا فلم فار فیئر ایوارڈ جیتا۔

1990 کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ساجن، ہم آپکے ہیں کون؟، کرن ارجن،انداز اپنا اپنا،کچھ کچھ ہوتا ہے،بیوی نمبر1  اورہم دل دے چکے صنم شامل ہیں۔

مزیدخبریں