بے شرمی کی تمام حدیں پار؛ ملزم کی بیٹی کے سامنے ماں سے زیادتی

19 Sep, 2021 | 06:58 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(وقاض احمد)بیٹی کو جسم فروشی کے لئے کیوں نہیں بھیج رہی؟ لیاقت آباد میں خاتون کو کمسن بیٹی کے سامنے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق لیاقت آباد میں خاتون کو کمسن بیٹی کے سامنے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم نے خاتون کے تیرہ سالہ بیٹی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ہمسائے کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم ماں بیٹی پر جسم فروشی کرنے کیلئے دباؤ ڈالتا تھا،خاتون کے انکار پر ملزم نے زیادتی کر ڈالی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، پولیس کے مطابق خاتون سے گن پوائنٹ پر زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

دوسری جانب گلشن راوی میں گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کو ہراساں کر نےوالے اوباش گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملک سٹریٹ گلشن راوی کے ابراہیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق 27 سالہ صبا اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ اسی دوران ہمسایہ عمران اپنے گھر کی چھت پر برہنہ ہوگیا اور صبا کو ہراساں کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گزشتہ روز بھی گلشن راوی میں لڑکی کو نوجوان نے برہنہ ہوکر ہراساں کیا تھا جس کا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔

مزیدخبریں