گلشن راوی ؛ملزم کا گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کیساتھ شرمناک فعل

19 Sep, 2021 | 04:54 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چوھری)شہر میں جنسی ہراسگی کے واقعات تھم نہ سکے، گلشن راوی میں گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کو ہراساں کرنیوالا اوباش گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 پولیس کے مطابق ملک سٹریٹ گلشن راوی کے ابراہیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق 27 سالہ صبا اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ اسی دوران ہمسایہ عمران اپنے گھر کی چھت پر برہنہ ہوگیا اور صبا کو ہراساں کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گزشتہ روز بھی گلشن راوی میں لڑکی کو نوجوان نے برہنہ ہوکر ہراساں کیا تھا جس کا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔

دوسری جانب گلشن راوی ہی کے علاقے میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی ہراساں کرنے کے معاملہ میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی،توحید پارک میں خاتون کو ہراساں کرنےوالے ملزم کی شناخت ہوئی اور نہ ہی اسے گرفتار کیا جا سکا ہے۔

گزشتہ روزموٹرسائیکل سوار نامعلوم نوجوان کی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز منظرعام پر آئی تھی،گلی میں پیچھا کرنےوالا موٹر سائیکل سوار نوجوان گلی کے کنارے پر کھڑے ہو کر فحش حرکت کرتا ہے، خاتون نوجوان کو نظرانداز کرتی گھرمیں داخل ہوگئی تھی۔

پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،پولیس کا کہنا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد سراغ لگالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہر میں خواتین کو جنسی حراساں کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے،معاشرے میں ہوس پرستوں نے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال بنا رکھ ہے، کمسن بچے، بچیاں بھی غیر محفوظ ہیں،لاہور میں حالات بدتر ہوچکے ہیں جس کی اہم وجہ پولیس میں چھپی لالی بھیڑیں جو ان دندروں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، ملزموں سے بھاری رشوت کے کر باعزت بری کردیا جاتا ہےجس نے معاشرے میں پھر جرائم کی نئی فضا قائم ہوجاتی ہے۔

مزیدخبریں