ایشوریا  رائے کاشاہ رخ خان سے متعلق انتہائی اہم انکشاف  

19 Sep, 2021 | 04:40 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نےشاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 سب ہی جانتے ہیں ایشوریا   رائے کا شمار بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل  انہوں نے کالج کے زمانہ طالبعلمی کے دوران کچھ ماڈلنگ کے کام کیے اور پھر ٹیلی ویژن اشتہارات میں جلوہ گر ہوئیں  بعد ازاں ایشوریا نے مس انڈیا مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد 1994 میں مس ورلڈ کا تاج ایشوریا کے سر سجایا گیا۔ 

 ایشوریا رائے کا پرانا انٹرویو ان دنوں بھارتی میڈیا پر زیرِگردش ہےجس میں اداکارہ نے ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اداکار شاہ رخ خان نے انہیں کئی فلموں میں سے نکلوایا تھا جن میں سپر ہٹ فلمیں 'چلتے چلتے' اور 'ویر زارا' بھی شامل ہیں۔ایشوریا کا کہنا تھا کہ ان دنوں  ان کی کئی فلموں میں شاہ رخ کے ہمراہ کام کرنے کی بات چل رہی تھی تاہم اچانک  پتہ چلا کہ مجھے ان فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جارہا لیکن اس کی وجہ کیا تھی مجھے آج تک معلوم نہیں ۔

 بعدازاں کنگ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے اس فیصلے پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کے ساتھ پروجیکٹ  کے آغاز کے بعد کسی  کو تبدیل کرنا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے، ۔انہوں نے کہا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نے غلط کیا لیکن بطور پروڈیوسر  یہ ایک صحیح فیصلہ تھا، میں نے ایشوریا سے معافی بھی مانگی تھی۔خیال رہے شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے نے جوش، دیوداس اور محبتیں جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

  واضح رہے کہ ایشوریا کی سب سے پہلی ہندی فلم اور پیار ہو گیا تھی  جو 1997 میں ریلیز ہوئی۔ ایشوریا کی پہلی کمرشل کامیابی 1998 میں تمل رومانی ڈراما جینز سے ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے خود کو کامیاب اداکارہ کے طور پر منوایا ۔

مزیدخبریں