مفتی تقی عثمانی بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب

19 Sep, 2021 | 01:55 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: مفتی تقی عثمانی بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کامرکزی مجلس انتخابی اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں جاری ہے۔ اجلاس میں مفتی تقی عثمانی کا نام مولانا فضل الرحمن نے تجویز کیا، شرکاء اجلاس نے کھڑے ہوکر اعتماد کا اظہار کیا  اور انہیں بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے انتقال سے وفاق المدارس العربیہ کے صدر کی نشست خالی ہوتی تھی۔

مزیدخبریں