(سٹی42)شہر کےمتعدد علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری،چھٹی کےروز موسم خوشگوار،شہریوں کےچہرے کھل اٹھے،بارش کا سلسلہ2سے3روزتک جاری رہنےکی پیش گوئی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق باغوں میں بادل ایک بار پھر برس پڑے، شہر کے مختلف حصوں میں بارش ہونے سےموسم سہانا ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی،شہریوں کےچہرے کھل اٹھے،بارش کا سلسلہ2سے3روزتک جاری رہنےکی پیش گوئی کی گئی،شہرکادرجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔
شہر کےمتعدد علاقوں میں بارش ہونے سے گلبرگ، کینال روڈ،شادمان، مال روڈ، قذافی سٹیڈیم میں تیز بارش ہوئی جبکہ کوٹ لکھپت ،ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن ،اقبال ٹاؤن ، چونگی مرسدھو کے اطراف میں بھی بادل خوب برسے،اچھرہ ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی،مرغزارکالونی اور چوک یتیم خانہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب میں خطہ ٔوٹھوہار، گو جر ا نو الہ، لاہور، سیا لکوٹ اورنا رووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ،سانگھڑ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔