ہاکی فیڈریشن کا جونئیر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

19 Sep, 2020 | 11:21 PM

Arslan Sheikh

( حافظ شہباز علی ) جونئیر ایشیا کپ ٹریننگ کیمپ سے پہلے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ہاکی کھلاڑیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپئین آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ دس اکتوبر تک سب لوگ بائیو سکیور ماحول میں رہیں گے اور حکومتی ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جونئیر کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ بائیس ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔

مزیدخبریں