زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک کا تخمینہ فائنل

19 Sep, 2020 | 10:40 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے میں شامل زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک کا تخمینہ ساڑھے چھ کروڑ فائنل کرلیا گیا، قرشی پارک واٹر سٹوریج ٹینک کا ٹینڈر علیحدہ جاری کیا جائے گا۔ 

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے میں شامل واٹر سٹوریج ٹینک کا تخمینہ فائنل کرلیا ہے۔ 11 لاکھ گیلن کے واٹرٹینک کی تعمیر پر ساڑھے 6 کروڑ لاگت آئے گی۔ واٹرسٹوریج ٹینک کا ٹینڈر علیحدہ سے جاری کیا جائے گا۔ چیف انجینئرایل ڈی اے حبیب اللہ رندھاوا نے تخمینہ لاگت کی منظوری دے دی ہے۔

واٹرسٹوریج ٹینک جام شیریں پارک کی 2 کنال اراضی پر بنایا جائے گا۔ منصوبے کی بنیادی بچت سے ٹینک کی لاگت برداشت کی جائے گی۔ ایل ڈی اے نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے ٹینڈر میں 8 کروڑ بچت کی ہے۔ 

مزیدخبریں