(علی ساہی) ای پے ایپ سے ٹیکسز کی وصولی میں اضافہ جبکہ پرکشش نمبروں کی آن لائن ای آکشن کا نظام ناکام ہونے لگا۔
محکمہ ایکسائز نے اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن سسٹم اورای پے ایپ کے ذریعے گزشتہ سال کی نسبت پہلے 2 ماہ کے دوران ٹیکسز کی وصولی 2 فیصد اضافی حاصل کی جبکہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی گیارہ گیارہ ای اکشنز میں صرف 55لاکھ روپے حاصل کئے جاسکے۔
محکمہ ایکسائزنے گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفر ،ٹوکن ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسزکے مینول طریقہ کارختم کرکے اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کیا ہے جبکہ رواں مالی سال آن لائن ٹیکسزکی وصولیاں شروع کیں اوردفاتر میں وصولی روک دی گئی ۔
رواں مالی سال ای پے ایپ کے ذریعےٹیکسزدینےوالوں کوگزشتہ سال کی نسبت رعایت بھی زیادہ دی گئی ہے۔ٹوکن ٹیکس پر25اورپراپرٹی ٹیکس پر15فیصدرعایت دی گئی جارہی ہے۔رواں مالی سال کےپہلے2ماہ میں محکمہ ایکسایز نے 4ارب66کروڑروپےجمع کرلئے ہیں جبکہ گزشتہ سال4ارب58کروڑروپےکےٹیکسزجمع کئےگئےتھے۔
پراپرٹی ٹیکس کی مد میں پہلے دوماہ کے دوران 1ارب سے زائدجبکہ گزشتہ سال 68 کروڑ روپے وصول کئے گئے تھے موٹرٹیکس رواں سال 2ارب 88کروڑ جبکہ گزشتہ سال 3ارب 24کروڑ حاصل کیا گیا تھا۔ایکسایزحکام کا کہنا ہے کہ شہریوں میں دن بدن آگاہی بڑھ رہی ہے آئندہ دنوں میں ٹیکسز کی وصولیاں مزیدبہتر ہوں گی۔