( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی عہدے کیوں ختم کئے گئے، وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے 60 سے زائد ترجمانوں کے عہدے ختم کرنے کی وجہ پارلیمانی سیکرٹری مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے زیادتی کیس پر کئے گئے ٹویٹ پر جواب دینے کے باعث ختم کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے دئیے جانے والے جواب پر مرکز سے بہت زیادہ برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکز کی جانب سے یہ بھی اعتراض اٹھایا گیا کہ 60 سے زائد ترجمان ہیں لیکن ٹی وی سکرین پر حکومت کا موقف پیش کرنے کے لئے 4 سے 6 لوگ ہی سامنے آتے ہیں، کارکردگی ناقص ہونے کے باعث عہدے ختم کردیئے گئے۔