( عمراسلم) صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا کہناہےکہ اے پی سی میں اہم فیصلوں پر مشاورت ہو گئی، حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اپوزیشن اپنی ذمہ داری ادا کرے گی، حمزہ شہبازشریف کی طبعیت ناساز ہے ٹیسٹ کی رپورٹ آنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہبازشریف نے حمزہ شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ، اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ اے پی سی میں اہم فیصلوں پر مشاورت ہو گی، شہبازشریف کہتےہیں کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
حمزہ شہبازشریف کی طبعیت کے حوالےسے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ان کا بخار اتر گیا ہے لیکن ابھی طبعیت ناساز ہے۔ شہبازشریف کاکہناہےکہ ہمارے دور میں ادویات مفت ملتی تھی جبکہ اب ہوشربا مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ،صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی زیرقیادت گیارہ رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا ،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی اے پی سی میں شرکت کیلئے جائیں گی،شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف،احسن اقبال،ایاز صادق،پرویز رشید ،سعدرفیق،امیر مقام ،رانا ثنااللہ شامل ہیں۔
بیس ستمبر کو اسلام آباد میں ہونیوالی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی قیادت میں گیارہ رکنی وفد شرکت کرے گا۔نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز بھی اے پی سی میں شرکت کریں گی جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،خواجہ آصف،پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق ،صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ ،انجینئر امیرمقام جبکہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کاکہناہےکہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور جعلی تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے دوسال میں معیشت کو تباہ کردیا ہے ، اے پی سی میں حکومت کیخلاف اہم فیصلے کیے جائیں گے۔