انتظار کی گھڑیاں ختم، میٹرک  کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

19 Sep, 2020 | 05:26 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: طویل انتظار کی گھڑیاں ختم ، میٹرک کا امتحان دینے والے سوا دو لاکھ طلبا کے نتائج کا اعلان، طلبا لاہور بورڈ کی ویب سائٹ اور 80029 پر رولنمبر میسج کرکے آن لائن جاری کئے جانے والے نتیجہ سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، میٹرک  کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے،  میٹرک کا امتحان دینے والے سوا دو لاکھ طلبا کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، میٹرک کا رزلٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے اور  چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے رزلٹ اپ لوڈکیا۔

چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا مستقبل آگے لے جانے میں پریشانی تھی، کورونا کے مسائل کی وجہ سے دنیا کی طرح ہم بہت مشکل دور سے گزرے۔ ہم نے نہایت شفاف انداز سے رزلٹ کو تیار کیا ہے کورونا کی وجہ سے پہلے ہمیں مارکنگ کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاص ایس او پیز بنا کر ہمیں مارکنگ کی اجازت ملی اور یہ کام مکمل کیا گیا۔ پریکٹیکل کے لئے حکومت نے جو پالیسی بنائی اس پر عمل کیا گیا۔ پریکٹیکل میں 50 فیصد نمبر سب کو دیئے باقی 50 فیصد ان کے پیپر کے مطابق دیے گئے ہیں۔

  ویب سائٹ  پر رزلٹ  جاننے کیلئے لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائیٹ وزٹ کریں۔

https://www.biselahore.com/

 موبائل سے رزلٹ معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر ’’بورڈ کوڈ‘‘ پر بھیجیں گے۔

تمام بورڈز کے کوڈ درج ذیل ہیں۔

ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295

ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299

ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296

ﻻﮨﻮﺭ 80029

ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240

ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298

ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290

مزیدخبریں