سیشن کورٹ میں لڑائی، ضمانت کیلئے آنیوالے پر فریقین نے دھاوا بول دیا

19 Sep, 2020 | 04:33 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہین عتیق) سیشن کورٹ میں ضمانت کے لیے آئے نعمان خان پر دوسری پارٹی کے ارکان نے گھونسوں اور مکوں سے حملہ کردیا، بعد میں پولیس اہلکاروں کے آنے پر دونوں فریقین سیشن کورٹ سے چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  سیشن کورٹ کی دوسری منزل پر واقع ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر ضمانت کے لئے آئےنعمان خان نامی لڑکےپردوسرےفریقین نےحملہ کردیا۔ نعمان خان پر گھونسوں اورلاتوں کی بارش کردی گئی۔ شورپرسیشن کورٹ سکیورٹی کےارکان پہنچ گئےجن کو دیکھ کرمدعی پارٹی کےافرادسیشن کورٹ سے نکل گئے ۔نعمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نےجائیدادکےتنازع پر لڑائی،جھگڑا کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا ۔

آج نعمان عدالت پیش ہونے آیا تو عباس نامی شخص نےساتھیوں سمیت اس پر دھاوا بول دیا،نعمان کے شورپر پولیس اہلکاراکٹھے ہو گئےجن کو دیکھ کر  حملہ کرنےوالے وہاں سےرفوچکر ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سے ایسے واقعات ہوچکے ہیں جس میں فریقین گتھم گتھا ہوئے جس پر متعدد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور زخمیوں بھی ہوئے، ایسے لرزہ خیز واقعات بھی پیش آئے جس میں پیشی پر لائے ملزم کو قتل کردیا گیا جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکار کاموش تماشائی بنے رہے۔ سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے دار آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی تھی۔

 قبل ازیں سیشن کورٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، کینٹ کچہری کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے تھے،زخمی ہونے والوں میں ملزم علی نواز اور حسن علی شامل تھے،فائرنگ سے زخمی ہونے والے اقدام قتل کے ملزمان تھے جن کوعدالت میں پیشی کے لئے لایا جارہاتھا۔ملزمان کوعدالت میں پیشی سے قبل فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں