انٹرمیڈیٹ رزلٹ کے منتظر طلبا کیلئے بڑی خبر

19 Sep, 2020 | 03:22 PM

Sughra Afzal
Read more!

(اکمل سومرو) انٹرمیڈیٹ طلبا  کیلئے پروموشن پالیسی جاری، طلبا کو فرسٹ ائیر کے نمبروں کی بنیاد پر سیکنڈ ائیر کے نمبرز دینے کا فیصلہ، فرسٹ ائیر میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی رعایتی نمبروں سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری ملے گی، سپیشل کیٹیگری میں شامل طلبا کیلئے امتحانات کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈز کے طلبا کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی جاری کر دی گئی، پالیسی کے مطابق سیکنڈ ایئر کے امتحان میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی فرسٹ ائیر کی بنیاد پر نمبرز دیکر پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے امیدوار جو بورڈ امتحانات میں امپروو کرنے کیلئے سیکنڈ ائیر کا امتحان میں شرکت نہیں کر سکے،ان طلبا کو فرسٹ ائیر کے برابر نمبرز دیکر پاس کیا جائے گا جبکہ 2020ء میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کیلئے آخری چانس کے حامل طلبا کو اوسطاً نمبروں کی بنیادپرپاس کیا جائے گا۔ 

پالیسی دستاویز کے مطابق فرسٹ ائیر کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبا کو پاسنگ نمبروں سے ڈگری دی جائے گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بورڈز کو سپیشل امتحانات کے انعقاد کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی ہیں تاہم سپیشل امتحانات کیلئے 4کیٹیگریز تشکیل دی گئی ہیں، ان کیٹیگریز میں پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مشترکہ امتحان دینے والے امیدوار سپیشل امتحان دے سکتے ہیں اور مدارس کے طلبا کیلئے بھی سپیشل امتحانات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

پالیسی کے مطابق سائنس کے پریکٹیکل نہ ہونے کی بناء پر پچاس فیصد نمبرز طلبا کو ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پالیسی کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز طلبا کے نتائج جاری کرنے کے پاپند ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے  تعلیمی بورڈز نے  انٹرمیڈیٹ نتائج کا حتمی شیڈول بھی جاری کردیا، جس کے مطابق  نتائج کا اعلان 22 ستمبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں