موٹروے زیادتی کیس،ملزم عابد کا ایک اور رشتے دار گرفتار

19 Sep, 2020 | 02:17 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہور میں سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آیا جبکہ  بہاولنگر سے گرفتار ملزم عابد کے بہنوئی عارف کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا, پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  موٹروے زیادتی کیس میں پولیس مرکزی ملزم کی کو گرفتار نہیں کرسکی مگر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، پولیس نے  بہاولنگر سے گرفتار ملزم عابد کے بہنوئی عارف کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا،گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی تصویریں منظر عام پر آ گئیں جس پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا،تفتیشی ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم عابد اپنے رشتے داروں کے ساتھ کچھ دن پہلے تک رابطے میں رہا۔

دوسری جانب  پولیس نے مرکزی ملزم عابد کے 7 مختلف خاکے تیار کر لیے، ملزم مختلف روپ دھار سکتا ہے، ملزم داڑھی، مو نچھ اور کلین شیو میں ہوسکتا ہے، خاکے تفتیشی ٹیموں کے حوالے کر دیئے۔گزشتہ روزموٹر وے گینگ ریپ کیس کاملزم عابد علی صوبہ پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں اپنی سالی کو ملنے آیا، پولیس کے پہچنے سے قبل فرار ہوگیا،کیشور بی بی نے دعوی کیا کہ انہوں نے موٹر وے عصمت دری کے معاملے میں ملزمان کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا، تاہم ، وہ 30 منٹ تاخیر سے پہنچے۔

ملزم کی سالی  کیشور زہرا نے مزید دعویٰ کیا کہ ملزم کے فرار کے بعد ان کی جان بھی خطرے میں ہے کیونکہ انہوں نے اس کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا۔ عابد علی نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل اورکلین شیو کر لی ہے، پولیس نے علاقے میں اس کی موجودگی کے شبہے کے تحت علاقے کے ایک مقامی قبرستان کو گھیرے میں لے لیاہے۔

مزیدخبریں