میٹرک کے نتائج جاننے کیلئے طریقہ کار جاری

19 Sep, 2020 | 01:22 PM

Shazia Bashir

سٹی42:پنجاب کے تعلیمی بورڈز ( بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) میٹرک  2020 کے رزلٹ کا اعلان آج شام 5 بجے کریں گے، رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ اور موبائل کے زریعے بھی معلوم کیا جاسکے گا، موبائل سے رزلٹ معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر ’’بورڈ کوڈ‘‘ پر بھیجیں گے۔

تمام بورڈز کے کوڈ درج ذیل ہیں۔

ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295

ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299

ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296

ﻻﮨﻮﺭ 80029

ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240

ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298

ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290

ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292

ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293

لاہور بورڈ میٹرک کے نتائج پانچ  بجے آن لائن کرے گا، رزلٹ ڈیکلیئر کرنے کیلئے بورڈ کی جانب سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی، طلباء کو ٹاپ پوزیشنز دینے کی بجائے صرف گریڈز دیئے جائیں گے جبکہ مارک شیٹ پر پاس پرسنٹیج درج نہیں کی جائے گی۔ بورڈ حکام کے مطابق پاس ،فیل طلباء کی تعداد بتائی جائے۔

لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال لاہور بورڈ کے تحت دو لاکھ چالیس ہزار بچوں نے میٹرک کا امتحان دیا تھا، طلباء لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اون لائن نتائج معلوم کرسکیں گے، بذریعہ ایس ایم رولنمبر ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر ایس ایم کرکے نتائج معلوم کرسکیں گے۔

دوسری جانب صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا اور داخلہ فارم جمع کرانے  کے لئے آن لائن سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ فرسٹ ایئر میں داخلوں  کے لئےکالجز کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں