ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشے کی لعنت، پارکوں، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر ایک ماہ میں 27 اموات

نشے کی لعنت، پارکوں، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر ایک ماہ میں 27 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (فاران یامین) نشہ ہمارے ملک میں پائی جانے والی برائیوں میں سے ایک بڑی برائی ہے، پاکستان میں منشیات کا استعمال جس تیزی سے بڑھ رہا ہے‘ ڈر ہے کہ نوجوان نسل اس سے ختم نہ ہو جائے،پاکستان میں اس وقت تقریبا  90 لاکھ افراد منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں، لاہور میں اگست کے دوران بے گھر اور نامعلوم 27 منشیات کے عادی افراد جان سے بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی لاشیں فٹ پاتھ، پارکوں اور سڑک کے کنارے پائی گئیں، رپورٹ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی لاشوں کو لاہور کے مختلف قبرستانوں میں دفنایا گیا، اس موقع پر انچارج سکول پروگرام سید محسن، عدیل راشد، ماہر نفسیات صائمہ شہزاد، ڈاکٹر شعیب ظفر، ڈاکٹر اکرام، مرتضیٰ صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

سید ذوالفقار حسین کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ہسپتالوں کی ضرورت ہے، صوبے کے تعلیمی اداروں میں طلبا کا ہیلتھ پروفائل بنانے کا عمل دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب تعلیمی اداروں کو معاونت فراہم کرے گا، نئے داخل ہونے والے طلبہ کا ہیلتھ پروفائل لازمی ہوگا۔

 سینئر ایڈوائزر کولمبو پلان محمد ایوب کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی پروفیشنل افراد کی تربیت کے سلسلے میں کولمبو پلان پاکستان کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ  13 اگست کوڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے ماہ جولائی کی رپورٹ بھی  جاری کی گئی تھی،جس کے مطابق لاہور میں ماہ جولائی کے دوران بے گھر اور نا معلوم 46 منشیات کے عادی افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی لاشیں فٹ پاتھ، پارکوں، سڑک کنارے پائی گئی تھیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer