ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ زاید ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے

شیخ زاید ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شیخ زاید ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے، ایف آئی اے نے شیخ زاید ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق شیخ زید ہسپتال کے فنڈز میں کڑوڑوں روپے کی خرد برد کی اطلاعات کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن کی چھان بین کے لیے انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا اسی حوالے سے ایف آئی اے نے ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس کو ثمن بھیج کر طلب کر لیا ہے ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر فنانس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عدیل عباس کے روبر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  ایف آئی اے کی جانب سے کیے جانے والے نوٹس کے مطابق شیخ زاید اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس 20 ستمبر کی صبح ساڑھے 11 بجے پیش ہوں، ڈائریکٹر فنانس پر اسپتال کے فنڈز میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ خرد برد کا الزام ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer