ڈالر کی اونچی پرواز، حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

20 Sep, 2019 | 04:26 PM

Sughra Afzal

(علی رامے)  حکومت پاکستان چینی کمپنیوں کیساتھ معاہدے اور ٹھیکے اب ڈالر میں نہیں بلکہ چینی کرنسی میں کرے گی، وفاق نے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا۔

تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں جہاں ڈالر نے اونچی اڑان بھری وہیں مختلف ٹھیکوں اور قرضوں پر سود بڑھنے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چائنا کیساتھ معاہدے چینی کرنسی میں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کو متعدد ٹھیکےدیئے گئے اور ان سے سابق دور حکومت میں قرض بھی لیے گئے، لیکن ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا رہا جس پروفاقی حکومت نے چینی کمپنیوں کیساتھ ٹھیکہ ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں معاہدے کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس سلسلہ میں وفاق کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں