(جنید ریاض) قائم مقام سیکرٹری سکول شان الحق سے پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عقیل آزاد کی وفد کے ہمراہ ملاقات، آئی ٹی اساتذہ کو 1500 روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس دینے پر اصولی اتفاق کر لیا گیا۔
پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عقیل آزاد نے کمیٹی روم میں وفد کے ہمراہ قائم مقام سیکرٹری سکول شان الحق سے مذاکرات کیے، مذاکرات میں آئی ٹی اساتذہ کو 1500 روپے ماہانہ آئی ٹی الاؤنس دینے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محمد عقیل آزاد کا کہنا تھا کہ ہائر سیکنڈری سکولز میں آئی ٹی ماہر مضمون کی آسامیاں تخلیق کی جائیگی، ان کا کہنا تھاکہ آئی ٹی اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ختم اور ایلیمنٹری آئی ٹی ٹیچرز کو آئی ٹی ایس ایس ٹی پروموٹ کرنے کیلئے ان سروس کوٹہ مختص کیا جائے گا۔
شان الحق کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا۔