ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ازبکستان کا تیسرا بڑا شہر لاہور کا سسٹر سٹی بن گیا

ازبکستان کا تیسرا بڑا شہر لاہور کا سسٹر سٹی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) لاہور کے جڑواں شہروں کی تعداد 17  ہوگئی، ازبکستان کا تیسرا بڑا شہر نمینگن بھی لاہورکے جڑواں شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ میئر نمینگن شووکات عبدالرزاقوو اور کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے جڑواں شہرکی دستاویزات پر دستخط کردیئے۔

 ٹاؤن ہال میں ازبکستان کا تیسرا جھنڈا لہرا دیا گیا، اس موقع پر تجارتی و ثقافتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا، ازبکستان کے شہروں تاشقند اور ثمرقند کے بعد تیسرا بڑا شہر نمینگن بھی لاہور کا سسٹر سٹی بن  گیا،  میئر نمینگن شووکت عبدالرزاقوو 14 رکنی وفد کے ہمراہ ٹاؤن ہال پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا گیا۔

اس موقع پر دستاویزات اور تحائف کا تبادلہ بھی کیا، کمشنر لاہور نے مہمان کو شہر کی تاریخ پر مبنیٰ کتاب بھی پیش کی، جبکہ میئر نمینگن نے کمشنر لاہور کو روایتی چوغا پہنایا، میئر نمینگن نے کمشنر لاہور کو وفد کے ہمراہ نمینگن کے دورے کی دعوت دی، جو آصف بلال لودھی نے قبول کرلی۔

 سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے میئر نمینگن نے کہاکہ لاہور اور نمینگن میں بہت کچھ مماثلت رکھتا ہے، سیاحتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو باآسانی بڑھایا جا سکتا ہے۔

 ازبک سفیر فرقات صدیقوو نے کہاکہ لاہور پاکستان اور جنوبی ایشیا کا اہم شہر ہے، چاہتے ہیں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دیں۔ ازبک شہر ثمر قند اور بخارا دونوں ممالک کیلئے مذہبی اعتبار سے خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔

 کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کا کہنا تھاکہ خوشی کی بات ہے کہ لاہور کے جڑواں شہروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ تاہم اصل فائدہ تب ہوگا جب دونوں شہروں میں تجارت بڑھے گی۔

تقریب میں ریکٹرو سینیٹر ازبکستان ممات قارموو، وائس چانسلر نمینگن انجنیئرنگ انسٹی ٹیوٹ ابدوواوزبک، سی ای او ماڈل لیدر انڈسٹری احمدوو جنووعبدالحامد، فانڈر سمیرا عامر ٹیکسٹائل عبدالجبار، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان، ایم او پلاننگ رانا نوید اختر، ایم او ریگولیشن زبیر وٹو، ایم او فنانس یوسف سندھو، ایم او انفراسٹرکچر انور جاوید اور ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer