لیسکو نےیوم عاشور کیلئےتیاریاں مکمل کرلیں

19 Sep, 2018 | 08:26 PM

M .SAJID .KHAN

( شاہد ندیم ) لیسکو نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے، چار گرڈ اسٹیشنز سے بلا تعطل بجلی فراہمی کیساتھ ساتھ کربلا گامے شاہ اور مبارک حویلی پر جنریٹر نصب کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے لئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے روٹ پر پانچ سب ڈویژنز کا سٹاف ڈیوٹی کے فرائض انجام دے گا تاکہ کسی بھی قسم کی تکنیکی خرابی کو بروقت دور کیا جا سکے، ڈپٹی مینجر آپریشن داتا دربار ڈویژن زاہد ابراہیم کو انتظامات کے لئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی کے فورٹ، بھاٹی،موچی گیٹ اور ریواز گارڈن گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے فیڈرز سے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی جبکہ دو مقامات پر اضافی جنریٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں