ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنوارہ بن کرلڑکیوں سےشادی رچانےوالاشخص تین بیویوں کاشوہر نکلا

کنوارہ بن کرلڑکیوں سےشادی رچانےوالاشخص تین بیویوں کاشوہر نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) کنوارہ بن کر لڑکی سے شادی کرنے والا دھوکہ بازتین بیویوں کا شوہر نکلا، سابقہ بیویوں کوعلم ہوا تو مارے حیرت کے آنکھیں کھلی رہ گئیں،لڑکی نکاح نامہ لے کر سیشن عدالت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اقراء ملک اپنے وکیل کےساتھ سیشن عدالت میں پیش ہوئی،عدالت کو اپنا نکاح نامہ دکھاتے ہوئےاس نےکہا کہ محمد شوکت نےخود کوکنوارہ ظاہرکرکے شادی کی، شادی سے پہلےبہت خواب دکھائے،خوشحال زندگی دینے کا وعدہ کیا اور اب طلاق دینا چاہتا ہے،مگر نکاح نامہ کی شرائط کے باعث طلاق دینا مشکل ہے،نکاح نامہ میں لکھا ہے کہ طلاق کی صورت میں ایک ٹیوٹا کرولا کار، 5 تولہ سونا اور 3 مرلہ کا گھر دینے کا پابند ہو گا، لیکن اس نےبیویوں کو دھوکہ دینے سے متعلق احتجاج کرنے پر جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنا شروع کر دیا اور بلاوجہ پریشان کررہا ہے تاکہ میں خود ہی خلع حاصل کرنے پرمجبورہوجاوں اوراسے شرائط کے مطابق ادائیگی نہ کرنی پڑے ۔

خاتون کا مزیدکہنا تھا کہ اب خاوند 11 لاکھ روپے گھر سے چوری کرنے کا الزام لگا رہا ہے،ناراضگی ہونے پر خالی ہاتھ والدین کے گھرواپس آئی،استدعا ہےکہ خاوند کی جانب سے دائراندراج مقدمہ کی درخواست کومسترد کیا جائے،ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے فیکٹری ایریا پولیس سے24 ستمبرتک معاملے کی رپورٹ طلب کر لی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer