اے این ایف کی کارروائی، ائیر پورٹ پر مسافر سے چرس برآمد

19 Sep, 2018 | 06:39 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(نیبل رضا) لاہور ائیر پورٹ پر اے این ایف پنجاب کی کارروائی، مسافر  کے بلے میں سے575 گرام  چرس  بر آمد۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل  ائیر پورٹ پر اے این ایف پنجاب نے کارروائی کرتے ہو ئے مسافر کے بلے میں سے چرس بر آمد کر لی، گرفتار شخص کا نام عرفان ہے جو کہ سر گو دھا کا رہائشی ہے،اینٹی نارکو ٹکس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر عرفان ائیر بلیو کی پر واز 476 سے دبئی جانا چاہتا تھا،شک کی بنا پر مسافر کے سامان  کی تلاشی لی گئی سامان میں موجود بلے کو جب توڑا گیا تو اس میں سے 575گرام چرس بر آمد ہو ئی،جس پرمسافر کو فورا گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کا مزید  کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ  سےملزم کو جیل منتقل کردیا گیا ہے، اگر یہ مسافر منشیات دبئی لے جانے میں کامیاب ہو جا تا تو وہاں اس کو سزائے مو ت بھی ہو سکتی تھی،اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کی جو بدنامی ہو نی تھی وہ علیحدہ ، اس لئے گرفتار شخص کو لاہور ائیر پورٹ سے جیل میں منتقل کر دیا  گیا ہے۔

مزیدخبریں