ایک ساتھ چار چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی تو موجیں لگ گئیں

19 Sep, 2018 | 05:27 PM

Sughra Afzal

(سٹی42) یوم عاشورہ پر اس سال سرکاری ملازمین کو چار چھٹیاں ہوں گی جبکہ تعلیمی اداروں میں دو چھٹیاں ہونگی۔

 پنجاب حکومت کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹی ہے جبکہ ہفتہ اتوار کو وفاق اور پنجاب حکومت کے دفاتر معمول کے مطابق بند رہتے ہیں۔اس طرح اس سال یوم عاشور پر سرکاری ادارے چار روز کے لیے بند رہیں گے اور سرکاری ملازمین کو جمعرات سے اتوار تک چھٹیاں ملیں گی۔

مزیدخبریں