وزیراعظم ڈیم فنڈ زکیلئے پنجاب حکومت کااحسن اقدام

19 Sep, 2018 | 04:49 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(علی رامے) چیف جسٹس ڈیم فنڈزکےبعدوزیراعظم ڈیم فنڈزکیلئےتنخواہوں سےکٹوتیاں، پنجاب کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈزکیلئےجاری کرنےکاحکم،سرکاری افسران کی2دن کی تنخواہ ڈیم فنڈمیں دی جائےگی۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس ڈیم فنڈ زکےبعد وزیر اعظم ڈیم فنڈز کیلئےسرکارملازمین کی تنخواہوں سےکٹوتی کی جائے گی ،حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ زکیلئےجاری کرنےکاحکم دیا گیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سےنو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،صوبائی محکموں کے تحت ذیلی ادارے اور پبلک کمپنیاں بھی فنڈ زجمع کروائیں گی،سرکاری افسران کی دو دن کی تنخواہ اور ملازمین ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ زکیلئےدی جائے گی،اس سلسلے میں محکمہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو خط بھی لکھ دیاہے۔

علاوہ ازیں ملازمین کو جو تنخواہ اگلے ماہ جاری کی جا ئے گی اس میں سے کٹوتیوں کا نو ٹیفکیشن محکمہ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں