ہائیکورٹ کامال روڈ پلازہ مالکان کو دوبارہ نقشے بنانےکاحکم

19 Sep, 2018 | 03:02 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

 (ملک اشرف) مال روڈکےپلازوں میں پارکنگ کی عدم فراہمی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈکے تمام پلازہ مالکان کونوٹس جاری کرتے ہوئے26ستمبر کو جواب طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبرقریشی نے مال روڈ پر پلازوں میں پارکنگ کی عدم فراہمی کے حوالےسےکیس کی سماعت کی ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمرفاروق سمیت متعلقہ افراد پیش ہوئے ،عدالت نے کہا کہ مال روڈ تمام جائز اور ناجائز پلازہ مالکان کو نوٹس جاری کیے جائیں گے،پلازوں میں پارکنگ نہ ہونےپرمالکان دوبارہ نقشے منظورکرائیں،نقشے منظور نہ کرانے اورخلاف ورزی کرنیوالوں کےپلازے گرادیئےجاینگے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں