(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شاہدرہ میں کارروائی، مختلف برانڈ کی 7 ہزار تیار جعلی بوتلیں 2000 لیٹر کیمیکلز، جعلی فلیورز،500 کلو مٹھاس،600 لیٹرز سے زائد ناقص کلرز قبضہ میں لیکر موقع پر ضائع کردیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کی جانب سے شاہدرہ مین جی ٹی روڈ پر کارروائی کی گئی۔ جعلی بوتلیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری پر ریڈ کے دوران فوڈ عملے نے مختلف برانڈ کی 7 ہزار تیار جعلی بوتلیں 2000 لیٹر کیمیکلز، جعلی فلیورز، 500 کلو مٹھاس، 600 لیٹرز سے زائد ناقص کلرز قبضہ میں لیکر تلف کر دیئے۔
ڈی جی فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق فوڈ عملہ نے زنگ آلود مشینری، 15سلنڈر، 1واٹر ٹینک، 1000 ہزار سے زائد خالی بوتلیں بھی برآمد کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔پروڈکشن یونٹ میں تمام معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جاتی تھیں۔ ڈرنکس کی تیاری مضر صحت کا سمیٹکس کلرز، کیمیکلز، جعلی فلیورز، مصنوعی مٹھاس اور آلودہ پانی سے لاہور، گوجرانوالہ، قصو ر اور پتوکی کے نواحی علاقوں میں کی جاتی تھی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا اور جعل ساز کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔