ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طاہرالقادری نے وطن واپسی پر وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

طاہرالقادری نے وطن واپسی پر وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: City42 - Tahir ul Qadri, PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے وطن واپسی پر وزیر اعظم عمران خان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ترک ائیرلائن کی پرواز 712 کے ذریعے براستہ استنبول سے لاہور پہنچے، ائیر پورٹ پر کارکنوں کی جانب سے طاہر القادری کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم 4 سال سے دھکے کھا رہے ہیں، عمران خان نے خود 4 سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔ وعدے کی پاسداری موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے راستے میں116پولیس افسر رکاوٹ ہیں۔ انہیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے۔

ایک سوال پر ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر تمام ادارے حرکت میں آگئے مگر وہ 4 سال سے انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ظالموں کی نہیں، انصاف کرنے والوں کی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانا عمران حکومت کے لیے ٹیسٹ میچ ہے۔اس موقع پر انہوں نے نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی۔

ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer