26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ؛ وفاقی کابینہ کا اجلاس ، بلال بھٹو کی بریفنگ

19 Oct, 2024 | 11:56 PM

Waseem Azmet

سٹی42: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مولانا فضل الرحمان کے گھر پر طویل ملاقات کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ وفاقی وزرا کی وملانا فضل الرحمان کے گھر سے واپسی کے ساتھ ہی اطلاع آئی ہے کہ سینیٹ کا اجلاس جو ایک بل کی منظوری کے بعد ملتوی کر دیا  گیا تھا ،  رات سوا بارہ بجے کے بعد دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا جو اس وقت جاری ہے۔ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ کے اجلاس مین پیش کئے جانے کا امکان ہے۔  رات سوا بارہ بجے سینیٹ کا اجلاس دوبارہ طلب کر لیا گیا جو تھوڑی دیر بعد شروع ہو گا۔ 

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  وفاقی وزرا کی واپسی کے بعد بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ابھی جمعیت کے امیر کے گھر پر ہی موجود رہے۔ 

پہلے آنے والی اطلاعات کے مطابق آج شب ہونے والی اس اہ مملاقات مین پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو، وفاقی وزرا اور سردار اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ 26 وین آئینی ترمیم کا مسودہ آج شب ہی پارلیمنٹ میں ٹیبل کرنے کی درخواست کی، حکومت کے سینئیر موسٹ وزرا اپنے ساتھ آئینی ترمیم کا حتمی متفقہ مسودہ بھی ساتھ لائے تھے۔

 ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں لانے کے لئے مزید ایک دن کی مہلت مانگی  تھی، ان کی جانب سے آج مسودہ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے کے مؤقف پر برقرار رہنے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کر دیئے گئے۔ بعد ازاں بریک تھرو ہوا اور آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ کے اجلاس میں ٹیبل کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ 

اس فیصلے کے بعد سینیٹ کا تب تک ملتوی کیا جا چکا اجلاس رات سوا بارہ بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا اور اس سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس مختصر نوٹس پر طلب کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی اور اسحاق ڈار، چئیرمین بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے گھر پر مشاورت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بات چیت کے دوران ہی آئینی ترمیم کی منظظوری کے ضمن میں بریک تھرو ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ہی وفاقی وزرا مولانا فضل الرحمان کے گھر سے واپس گئے تھے۔ 

مزیدخبریں