حکومتی وفد: آج!، مولانا: آج نہیں کل!

19 Oct, 2024 | 11:45 PM

Waseem Azmet

سٹی42: اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پر وفاقی حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹاپ قیادت اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اختر مینگل 26 ویں آئینی ترمیم آج ہی پیش کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں جبکہ  وزیراعظم شہباز شریف  کے ساتھ بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر موجود حکومتی قانونی ٹیم نے فون پر  رابطہ رکھا ہوا ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان بضد ہیں کہ انہیں مشاورت کیلئے ایک دن دیا جائے۔

آج شب ہونے والے اس اجلاس مین وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار موجود ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو اپنے سینئیر  ساتھیون نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب کے ساتھ موجود ہیں اور ان کے ساتھ اختر مینگل بھی ہیں۔ حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم سے متعلق حتمی مسودہ مولانا فضل الرحمان کو دیدیا گیا، سربراہ جے یو آئی نے مشاورت کیلئے مزید ایک دن کا وقت مانگ لیا۔

بلاول بھٹو کا یہ چوبیس گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان کے گھر کا چوتھا پھیرا ہے جبکہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دوسری مرتبہ یہاں موجود ہیں۔ 

مزیدخبریں