ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل رگبی چیمپئین شپ لاہور میں شروع ہو گئی

نیشنل رگبی چیمپئین شپ لاہور میں شروع ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر:  لاہور میں چوتھی ویمن نیشنل رگبی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ پہلےروز   واپڈا ، آرمی اور  پنجاب کی ٹیموں نے فتوحات  حاصل کیں۔

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی ویمن نیشنل رگبی چیمپئن شپ پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں شروع ہوگئی۔

ٹورنامنٹ میں پانچ خواتین کی ٹیمیں شریک ہیں جن میں پنجاب، سندھ، کے پی کے، واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 پہلے میچ میں واپڈا نے سندھ کی ٹیم کو، دوسرے میچ میں آرمی نے پشاور کی ٹیم کو ہرایا۔

تیسرے میچ میں پنجاب نے سندھ کو دھول چٹا دی۔۔اتوار کے روز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنلز کھیلے جائیں گے۔

مینز چیمپئن شپ میں آرمی واپڈا سمیت مجموعی طور پر 12 ٹیموں نشریک ہیں۔ 

 مردوں کی گیٹگری میں واپڈا اور سندھ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا ۔

پلئیرز کو کوئی حفاظتی گیجٹ نہیں ملے

قومی رگبی چیمپئین شپ میں ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کے پلئیرز کے پاس کوئی حفاظتی گیجٹ دکھائی نہیں دیئے۔ حتیٰ کہ ان کے پاس گھٹنے اور کہنی کو رگڑ سے بچانے والے معمولی اینگلیٹ تک نہیں تھے۔ اس کے باوجود پلئیرز رگبی کے کھیل کی سپرٹ کے مطابق ایک دوسرے سے الجھتے، گرتے اور اٹھ کر پھر سے کھیلتے رہے۔