ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اور اب وزیر قانون کی فضل الرحمان سے ملاقات 

Azam Nazir Tarar, Ishaq Dar, Molana Fazal Ur Rahman, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ  مولانا فضل الرحمان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی ہے۔ 

معلوم ہوا کہ اس ملاقات میں پارلیمنٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ٹیبل کئے جانے کے حوالے سے ضروری تفاصیل ڈسکس کی جا رہی ہیں۔ 
 وزیرقانون بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے، آئینی ترامیم پر مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوئے،نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر موجود ہیں،ذرائع کے مطابق مولاما فضل الرحمان سے آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت ہوگی،حکومت کی طرف سے آئینی ترامیم پر مشاورت کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس ساڑھے 9بجے طلب کیا گیا تھا، اب کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہو گا۔ اس سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس کسی بھی وقت ہو سکتا ہے جس کے لئے وزرا سٹینڈ بائی بیٹھے ہیں۔