موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

19 Oct, 2024 | 07:44 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت 42، شہید بینظیر آباد 41، چھور، میرپور خاص، حیدرآباد، مٹھی اور سکرنڈ میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار  کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش /بونداباندی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں