گرین ٹریکٹر پروگرام؛ پنجاب حکومت کو 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

19 Oct, 2024 | 07:41 PM

راؤ دلشاد: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کسانوں کیلئے گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں ۔

پنجاب حکومت  نے کسان پروگرام کے تحت 9 ہزار 500   گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن اس کیلئے 15 لاکھ  سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گرین ٹریکٹر سکیم میں کوالیفائی کرنے والے  9 لاکھ کسانوں کی فہرست ارسال کردی گئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 20 اکتوبر کو قرعہ اندازی میں شامل ہونے کسانوں کی فہرست  آویزاں کردی جائیں گی۔ کسانوں کی درخواست کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔ درخواست دہندہ کسانوں کی اراضی کی تصدیق متعلقہ پٹوار سرکل سے کرائی گئی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جلد از جلد گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں