ویب ڈیسک : بانی چئیرمین کو اڈیالہ جیل میں دی جانے والی سہولیات کے متعلق پی ٹی آئی رہنماوں کی پریس کانفرنس کے فوری بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ کا آفیشل موقف سامنے آگیا۔
جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی دی جاتی ہے، ب کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے لہے قیدی کک فراہم کیا ہے، پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں، رات میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔
جیل حکام نے بتایا کہ جیل میں متین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت یاب ہیں، دو روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا،بانی پی ٹی آئی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے یکسرسائز کرتے ہیں۔ بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
جیل حکام نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلی مرتبہ جیل اور جیل سیل کی حالت بتائی، آئینی ترامیم کے حوالے سے ان کے علم میں کچھ نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دو ہفتوں سے میڈیا سے کٹے ہوئے نہیں انہیں باہر کا کچھ پتہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی کی سہولت نہیں، ایکسرسائز نہیں کی، بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ان کے پاس دو ہفتوں سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہائی سپرٹ اور صحت مند ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے حقوق کا خیال رکھا جائے ۔