لاہور میں 269 ٹریفک حادثات، 306 افراد زخمی

19 Oct, 2024 | 07:04 PM

سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 306 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 104 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 202 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

مزیدخبریں