بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کی ہدایت کر دی؟

19 Oct, 2024 | 06:29 PM

Waseem Azmet

سٹی42: ایک طرف پی ٹی آئی کے بانی سے جیل میں ملاقات کر کے آنے والے رہنماؤں نے پارٹی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں نیوز کانفرنس کر کے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم پر مزید مشورہ کے لئے کچھ مزید رہنماؤں سے مشورہ کرنے کا عندیہ دیا ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی کے بعض ذرائع  یہ کہہ رہے ہیں کہ بانی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کرے گی۔

طیب سیف کی رپورٹ

اسلام آباد سے طیب سیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی حمایت کرنے کی مخالفت کردی 

 بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کرنے کا حکم دیا  گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کےاندر اور باہر  احتجاج کرنے کا حکم دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ حکومت کو قانون سازی اور آئین سازی کا اختیار نہیں، ترامیم کو ووٹ دینے والے ارکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ 
ذرائع پی ٹی آئی سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم میں حکومت کے ساتھ چلنے سے انکار کردیا ہے، بانی چیئرمین نے آئینی ترامیم کی حمایت کرنے کی مخالفت کردی ، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے ۔ 

مزیدخبریں