بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کچھ علم نہیں، مزید رہنماؤں سے مشورہ کریں گے، بیرسٹر گوہر

19 Oct, 2024 | 06:10 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی کا آئینی ترامیم پر مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ ان سے ملاقات کرنے کے بعد  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ترامیم کے حوالے سے صورتحال سے ہم نے خان صاحب کو آگاہ کیا، بانی چیئرمین نے عمر ایوب، احمد علی بچھڑ، علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کو مشاورت کے لیے بلایا ہے ۔ 

ہفتے کی شام پی ٹی آئی قیادت  نے  خیبرپختونخواہ ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب سے اڈیالہ جیل میں 45 منٹ کی ملاقات ہوئی ، خان صاحب صحت مند ہیں، انہوں نے کہا قوم کی خود مختاری پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ 

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ  خان صاحب نے ذکر کیا کہ 2 ہفتوں سے ان کے پاس ٹی وی نہیں ، آئینی ترامیم کے حوالے سے ان کے علم میں کچھ نہیں تھا۔  

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ترامیم کے حوالے سے صورتحال سے ہم نے خان صاحب کو آگاہ کیا،  انہوں نے مولانا  فضل الرحمان صاحب کے ساتھ گفت و شنید کو مثبت انداز میں لیا، مولانا کی تعریف کی کہ وہ ہر صورت ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات ہوگی لیکن آدھی ملاقات کے بعد ہمیں اٹھا دیا گیا، خان صاحب نے چار نام دئیے کہ ان کو مزید مشاورت کے لیے بھیجا جائے، بانی چیئرمین نے عمر ایوب، احمد علی بچھڑ، علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کو مشاورت کے لیے بلایا ہے ، ہم کوشش کریں گے کہ سوموار کو ان رہنماؤں کی بھی ملاقات بانی چیئرمین کے ساتھ ہو جائے ۔ 

مزیدخبریں