بابر شہزاد تُرک : پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ، صوبہ سندھ سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت میں قائم انسدادِ پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی، ضلع سانگھڑ سے ایک لڑکی اور ضلع میرپور خاص سے ایک لڑکا پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان سے 20، سندھ سے 12، کے پی کے 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔