ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنوار دہشتگردوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، بےفکر دکھائی دیتے نیتن یاہو کی پولو شرٹ میں ویڈیو

Natenyahu and Sara NatenYahu
کیپشن: File photo. وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ  کے گولان کی پہاڑیوں پر واقع رام جھیل اور سوسیتا نیشنل پارک کے دورہ کے دوران بنائی گئی اس تصویر میں یاہو نے جو بلیک پولو شرٹ پہنی وہی شرٹ پہن کر وہ آج  اپنے گھر پر حملے کے بعد  ایک پبلک پارک میں آئے۔ فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نیتن یاہو  نےاپنے گھر پر حملے کے بعد کہا ہے کہ کچھ بھی ہمیں نہیں روکے گا'۔  قیصریہ میں اپنے گھر کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے بعد وزیراعظم   نیتن یاہو  نے سخت لہجے میں بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی چیز ہمیں نہیں روک سکتی، اسرائیل یہ جنگ جیتنے کے قریب ہے۔ 

پولو شرٹ اور سن گلاسز، پارک میں چہل قدمی

آج صبح لبنان سے فائر کیے گئے ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں وزیراعظم نیتن یاہو  ک کے رہائشی گھر پر دھماکہ خیز مواد کے حملے کے  بعد سوشل میڈیا پر عبرانی اور انگریزی میں پوسٹ کی گئی دو  ویڈیوز  میں، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اصرار کیا کہ "کوئی چیز ان کو نہیں روک سکے گی" اور یہ کہ اسرائیل "یہ  جنگ جیتنے والا ہے۔"

سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے گھر پر شدید نوعیت کے حملے کے بعد اطمنان کے ساتھ  ایک پارک میں ہلکی دھوپ  میں چہل قدمی کرتے ہوئے فلمایا گیا۔ انہوں نے  دھوپ کا چشمہ لگا رکھا تھا اور سیاہ پولو شرٹ پہن رکھی تھی۔ 

بقا کی جنگ جاری رکھیں گے

 نیتن یاہو عبرانی میں کہتے ہیں، "آپ کو معلوم ہے، دو دن پہلے ہم نے اجتماعی قتل کے ذمہ دار  [حماس رہنما] یحییٰ سنوار کو ختم کر دیا، جیسا کہ میں نے کہا ہے، ہم  ایک بقا کی جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں  اور ہم اختتام تک  اس جنگ کو جاری رکھیں گے۔"

عبرانی ویڈیو میں نیتن یاہو کو مزید یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا، "اور میں کچھ اور کہنا چاہتا ہوں، مجھے اپنے فوجیوں پر فخر ہے، مجھے اپنے کمانڈروں پر فخر ہے، اور  اسرائیل کے شہری مجھے تم پر فخر ہے" ۔

سنوار دہشتگردوں کا ماسٹر مائنڈ؛ نیتن یاہو کا انگریزی زبان میں  پیغام

نیتن یاہو نے اپنے گھر پر حملے کے بعد پارک میں ٹہلتے ہوئے انگریزی زبان میں گفتگو کر کے بھی پیغام ریکارڈ کروایا۔ انگریزی ورژن میں، نیتن یاہو نے سنوار کو "دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ کہا جس کے غنڈوں نے ہمارے مردوں کے سر قلم کیے، ہماری خواتین کی عصمت دری کی اور بچوں کو زندہ جلا دیا۔"

"ہم نے اسے باہر نکالا،" ویڈیو میں نیتن یاہو کہتے ہیں، "اور ہم ایران کے دیگر دہشت گرد پراکسیوں کے ساتھ اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔"

اسرائیلی سیکورٹی فورسز کا اہلکار  قیصریہ میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کے باہر پہرہ دے رہا ہے۔ یہ تصویر 20 جنوری کو لی گئی تھی۔

نیتن یاہو اور سارہ حملے کے وقت گھر پر نہیں تھے

یروشلم میں پرائم منسٹر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ قیصریہ میں وزیر اعظم کے ذاتی گھر  کو آج صبح لبنان سے بھیجے گئے ڈرون  کےحملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ایک مختصر بیان میں، پرائم منسٹر آفس نے بتایا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ حملے کے وقت گھر پر نہیں تھے اور اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

آج صبح لبنان سے داغے گئے دو دیگر ڈرونز کو فضائی دفاع کے ذریعے مار گرایا گیا، جس سے تل ابیب کے علاقے میں سائرن بجنے لگے۔

آج ہفتہ کے روز صبح پاکستانی وقت کے مطابق دس بجے وسطی اسرائیل کے نسبتاً شمال میں واقع  ساحلی شہر قیصریہ میں ایک ڈرون پہنچا جس نے وزیراعظم نیتن یاہو کے ذاتی نجی گھر پر دھماکہ خیز مواد کے ساتھ خود کو تباہ کیا۔ اس حملے سے قیصریہ میں بہت بڑا دھماکہ سنا گیا ۔ ابتدا میں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ حملہ کا نشانہ پرائم منسٹر کا گھر بنا ہے۔ 

قیصریہ میں اس حملے کے وقت میں انتباہی سائرن فعال نہیں کیے گئے تھے،  حالانکہ وہاں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا گھر ہے۔