سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن 29 اکتوبر کو ہونگے

19 Oct, 2024 | 03:29 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن میں صرف 11 روز باقی رہ گئے، چیئرمین الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ،صدر سمیت 6 مختلف عہدوں کیلئے 17 امیدوار ہیں ،صدرِ کے عہدے کیلئے میاں رؤف عطاء اور منیر احمد کاکڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دونوں صدارتی امیدواروں میاں رؤف عطاء اور منیر احمد کاکڑکا تعلق بلوچستان سے ہے،سیکرٹری کے عہدے کیلئے سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ،،سیکرٹری کے دونوں امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے، پنجاب سے نائب صدر کیلئے رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ،بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور سندھ سے بھی 7 نائب صدور کے امیدوار ہیں ،ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کیلئے محمد اورنگزیب خان اور راجہ زبیر حسین جرال جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے اورنگ زیب میر اور چودھری تنویر اختر امیدوار ہیں۔ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے کیلئے ملک بھر سے 17 اُمیدوار ہیں ، سپریم کورٹ الیکشن میں ملک بھر سے 4021 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔

 

مزیدخبریں