سموگ تدارک مہم:36ہزار گاڑیوں کے چالان، 3 لاکھ سے زائد جرمانے عائد

19 Oct, 2024 | 03:22 PM

بسام سلطان: سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 گاڑیاں بند کی گئی ہیں جبکہ 19 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے عوامل کے بارے میں شکایات اور تجاویز حکومت پنجاب کی گرین ایپ پر درج کی جا سکتی ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہر میں آلودگی کی سطح کو کم کیا جا سکے اور شہریوں کی صحت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
 

مزیدخبریں