بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 2 خوارج ہلاک، 5 گرفتار

19 Oct, 2024 | 03:08 PM

ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع ژوب  میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کردیے ۔ 

 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا، جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ۔

 18 اکتوبرکو سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب خفیہ آپریشن کیا، جس میں 5 خوارج کو گرفتار کیا گیا۔ دوران آپریشن بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد سمیت 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔

 گرفتار خوارج متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردسکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے عزم ہیں۔

سورس : آئی ایس پی آر 

مزیدخبریں