پسند کی شادی کا خوفناک انجام

19 Oct, 2024 | 02:38 PM

ویب ڈیسک : پسند کی شادی کا خوفناک انجام، شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔ 

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 4 ماہ قبل ہی پسند کی شادی کرنے والے شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو بے دردی سے قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ۔ 

 پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم دونوں میں فوراً ہی جھگڑے شروع ہو گئے تھے، ان جھگڑوں کے باعث مقتولہ شادی کے بعد بار بار ناراض ہو کر میکے چلی جاتی تھی۔

  پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ شام جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آ کر بیوی پر حملہ کیا، جس سے اس کی جان چلی گئی۔

مزیدخبریں