سموگ کی روک تھام ،لاہور میں مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں

19 Oct, 2024 | 02:26 PM

ویب ڈیسک: لاہور میں سموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق آلودگی بڑھنے سے بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے تخمینہ آئے گا۔

  مصنوعی بارش کیلئے محکمۂ موسمیات اور ماحولیات اہم کردار ادا رکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے  کہ شہری بناماسک گھروں سے نکلنے سے گریز کریں ،  شہر میں موسم تبدیلیاں کی جانب روانہ، تازگی کا احساس کیا جارہا۔

 یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ سال نگراں حکومت کے دور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں