لاہور میں اُجرتی قاتلوں کی موجودگی کا انکشاف

19 Oct, 2024 | 02:19 PM

Ansa Awais

علی ساہی : لاہور کی 6 ڈویژنز میں 170 سے زائد شوٹرز متحرک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق تمام ڈویژنز میں موجود شوٹرز کی جیو ٹیگنگ کی جا چکی ہے، اور ان کے نام، دیگر کوائف، اور لوکیشنز کی فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔فہرست کے مطابق سٹی ڈویژن میں سب سے زیادہ 27 شوٹرز متحرک ہیں، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 12 شوٹرز اور سول لائنز ڈویژن میں 13 شوٹرز سرگرم ہیں۔ کینٹ ڈویژن میں 7 شوٹرز کی موجودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ شوٹرز شہر میں مختلف متحرک گینگ سے تعلق رکھتے ہیں اور زیادہ تر منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان متحرک شوٹرز میں سے اکثریت مفرور ہے، جو کہ پولیس کے لیے ایک چیلنج ہے۔

پولیس نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہر میں امن و امان کو بحال کیا جا سکے۔

مزیدخبریں