عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر اختتام پذیر

19 Oct, 2024 | 02:12 PM

وسیم احمد:سابق کرکٹر لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید  کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا۔ 

  عاقب جاوید نے 8 سال تک قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز کی حیثیت سے خدمات انجام دیں,اس دوران ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا عاقب جاوید کے ساتھ تعلق کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی محنت اور لگن نے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کا کردار لاہور قلندرز کی ترقی میں کلیدی رہا ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عاقب جاوید اب پاکستان کرکٹ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

دوسری جانب عاقب جاوید نے اس موقع پر کہا، "میرا قلندرز کے ساتھ وقت ایک ناقابل فراموش سفر رہا ہے۔"
 

مزیدخبریں