ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے کارروائیاں جاری

19 Oct, 2024 | 02:01 PM

باسم سلطان:ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے اپنی کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,447 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہواجس میں سے 1,401 ان ڈور اور 46 آؤٹ ڈور مقامات شامل ہیں۔

ڈینگی فیلڈ ٹیموں نے 41,326 مقامات کی انسپکشن کی، جس دوران ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے مطابق ڈینگی سروئلنس ٹیموں نے 405,276 کنٹینرز کو چیک کیا۔ انتظامی افسران ڈینگی ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ اس موذی بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔



مزیدخبریں