عمران یونس : یوای ٹی ایمپلائز سوسائٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری رانا ذوالقرنین اغواء کرلیے گئے، لواحقین نے تھانہ باغبانپورہ میں ایف آئی آر درج کرادی۔
یوای ٹی ایمپلائز کوآپرٹیو سوسائٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری رانا ذوالقرنین اغواء کرلیے گئے۔ رانا ذوالقرنین کو نامعلوم افراد نے گزشتہ رات گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔ لواحقین نے تھانہ باغبانپورہ میں ایف آئی آر درج کرادی۔ رانا ذوالقرنین کو باغبانپور ہ کی ایک مسجد سے اغوا کیا گیا۔ رانا ذوالقرنین کے بیٹے نے اغوا کار کی تصویر بنالی۔ درخواست کے مطابق رانا ذوالقرنین کا چندماہ سے یوای ٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی لاہورکے صدر ڈاکٹر ریاض گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر برہان شریف سے تنازعہ چل رہا تھا، اور اس نے سرکل رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ملتان روڈ کے نام ایک درخواست دائر کی تھی۔
یوای ٹی ایمپلائز سوسائٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری رانا ذوالقرنین اغواء
19 Oct, 2024 | 01:38 PM